پاکستان والی بال فیڈریشن کا جنرل کونسل اجلاس آج ہو گا
لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال فیڈریشن (پی وی ایف ) کا جنرل کونسل اجلاس آج ہو گا۔ متنازع نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ءسمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پی وی ایف کے ترجمان کے مطابق پی وی ایف کے صدر چوہدری محمد یعقوب اجلاس کی صدارت کریں گے اور اجلاس میں شرکت کےلئے فیڈریشن سے الحاق شدہ تمام یونٹس کے نمائندگان کو مدعو کیا گیا ۔