ملک بچانے کیلئے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہوںگے: الطاف حسین
کراچی (خصوصی رپورٹر) متحدہ قو می موومنٹ کے قائد الطاف حسےن نے ےوم دفاع کے موقع پر وطن عزےز کے دفاع کےلئے انکی لازوال قربانےوں کو زبر دست خراج تحسےن پےش کیا ہے۔ ےوم دفاع کے موقع پر اپنے اےک بےان مےں الطاف حسےن نے کہا کہ 6 ستمبر 1965ءکا دن پاکستان کی تارےخ کےلئے انتہائی اہم دن ہے جب مسلح افواج کے افسروں اور نوجوانوں نے وطن عزےز کےلئے قربانےاں دیکر پاکستان کی سرحدوں کا دفاع کیا اور وطن کی سالمےت اور بقا و سلامتی کو برقرار رکھا۔ مسلح افواج پاکستان کو ملک دشمنوں سے بچانے کیلئے آج بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بیش بہا جانی قربانیاں دے رہی ہیں۔ الطاف حسےن نے ملک کے دفاع کی خاطر شہےد ہونےوالے مسلح افواج کے تمام جوانوں افسروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداءکی مغفرت اور بلند درجات کےلئے دعا کی۔ الطاف حسےن نے کہا کہ آج کے دن محب وطن عوام عہد کرےں کہ وہ 6 ستمبر 1965ءکی طرح ملک کوبچانے کےلئے آئندہ بھی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہوںگے اور کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کرےں گے۔