• news

والی بال فیڈریشن نے 3 عہدیداروں پر 10 سال کی پابندی عائد کر دی

 لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن کی جنرل کونسل نے متوازی فیڈریشن بنانے والے تین آفیشلز نائب صدر ظفر عباس لک، سیکرٹری میجر ریٹائرڈ محمد افضل اور ممبر ایگزیکٹو کمیٹی اقبال خان پر دس دس سال کی پابندی عائد کر دی۔ مقامی ہوٹل میں فیڈریشن کے صدر چودھری محمد یعقوب نے کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چند روز قبل غیر آئینی اور غیر قانونی اجلاس کے انعقاد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں چند افراد نے اپنے مذموم مقاصد کیلئے عہدوں کی بندر بانٹ کی، اس موقع پر آزاد جموں و کشمیر ایسوسی ایشن کو فیڈریشن سے الحاق دینے کی بھی منظوری دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن