• news

سماجی اداروں، تنظیموں نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی اطمینان بخش قرار دیدی

 اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں کام کرنیوالے سماجی اداروں اور تنظیموں نے حکومت کی 100 روزہ کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے تاہم حکومت نے جو کچھ کیا عوام اس سے زیادہ کی توقع کررہے تھے۔ ان اداروں اور تنظیموں کے مطابق حکومت نے انسداد دہشت گردی کی قومی پالیسی تشکیل دینے اور توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ طالبان کےساتھ مذاکرات کی حکمت عملی بھی بہتر ہے اور اسی کے نتیجے میں دہشت گردی کے واقعات نسبتا کم ہوئے ہیں۔ یہ پہلی حکومت ہے جس نے داخلی سلامتی کے معاملے کو اپنے مینڈیٹ میں شامل کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن