• news

نئے اسلام آباد ائر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر پر دو کمپنیوں کے کنٹریکٹ منسوخ


 اسلام آباد( نوائے وقت نیوز) نئے اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر پر2 نجی کمپنیوں کے کنٹریکٹس منسوخ کردئیے گئے۔ سول ایوی ایشن نے دونوںنجی کمپنیوں کے کنٹریکٹس منسوخ کئے۔ دونوں کمپنیوں کے کنٹریکٹس بروقت کام نہ کرنے پر منسوخ کئے گئے۔ تیسری کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ایک نجی کمپنی کے پاس 2ارب جبکہ دوسری کے پاس ایک ارب 47کروڑ کا ٹھیکہ تھا۔ واضح رہے کہ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ کی تعمیر میں تاخیر کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن