آل پارٹیز کانفرنس امریکن ”سرکس“ کے سوا کچھ نہیں: شیخ رشید
اسلام آباد (اے پی اے +آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اے پی سی امریکن سرکس کے علاوہ اور کچھ نہیں،، اصل نوازشریف کیا ہے یہ تو جنوری 2014 کو سامنے آئےگا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کی حمایت جاری رکھوں گا۔ عمران خان کو قومی اسمبلی میں آکر بھرپور اپوزیشن کرنا ہوگی۔ این این آئی کے مطابق شیخ رشید احمد نے انکشاف کیا ہے عمران خان کو خیبر پی کے میں حکومت نہ لینے کا مشورہ دیا تھا۔