• news

قوم نے پانچ سال کرپشن‘ بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کیا‘ پہاڑ جیسے مسائل حل کرینگے : شہباز شریف

قوم نے پانچ سال کرپشن‘ بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کیا‘ پہاڑ جیسے مسائل حل کرینگے : شہباز شریف

لاہور(خبر نگار) وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش پہاڑ جیسے مسائل کو ہر صورت حل کرکے دم لیں گے۔ پاکستانی قوم انتہائی محنتی اور بھرپور صلاحیتوں کی حامل ہے۔ میرا یقین کامل ہے کہ ایک بار ہم فیصلہ کرلیں کہ مسائل کو حل کرکے پاکستان کو اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام واپس دلانا ہے تو یہ مشکل کام نہیں لیکن اس مقصد کے حصول کیلئے ہمت، عزم اور پختہ ارادے کی ضرورت ہے۔ مجھے یقین ہے پاکستان کو درپیش مسائل کا حل چند برس میں ضرور نکلے گا اور جو دنیا آج ہمیں بھکاری سمجھ کر دھتکارتی ہے وہ کل ہمیں سر آنکھوں پر بٹھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں لارڈ نذیر احمد کی کتاب ”صداقت کی گونج“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لارڈ نذیر احمد، مجیب الرحمن شامی، میاں عامر محمود، وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی مجاہد کامران، راجہ انور، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن، صوفیہ بیدار، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کے علاوہ ارکان اسمبلی، دانشور، کالم نگار اور اہل قلم کی معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔ چیلنجز بے شمار ہیں جنہیں ہم سب کو مل کر اجتماعی اور مشترکہ کاوشوں سے حل کرنا ہے۔ پاکستانی قوم میں بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں لیکن بدقسمتی سے گزشتہ دور حکومت کے پانچ برس کے دوران بدترین لوڈشیڈنگ، کرپشن اور بیڈگورننس کا سامنا رہا۔ مسائل کے حل کیلئے ہمت، محنت، دیانت اور امانت کے جذبے کے تحت کام کرنا ہوگا۔ اگر ہمارا ہمسایہ ملک بھارت آج جی۔20 کا ممبر ہے تو وہ وقت ضرور آئے گا جب پاکستان بھی ایسی کانفرنسوں میں شرکت کرے گا اور دنیا میں پاکستان کا باوقار اور خودمختار ملک کی حیثیت سے ایک نام ہوگا لیکن یہ سب کچھ خالی تقریریں کرنے سے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے حاصل ہوگا جس کیلئے قوم کو یکجا ہو کر محنت، دیانت اور امانت جیسے سنہری اصولوں پر چلنا ہوگا۔ لارڈ نذیر احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی میں آ کر مجھے دلی خوشی ہوئی ہے۔ لارڈ نذیر احمد ایک سچے اور کھرے انسان ہیں اور ملک کو ایسی شخصیات کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لارڈ نذیر احمد نے ستمبر 2007ءمیں برطانوی حکومت اور قریبی رفقاءکی مخالفت کے باوجود اس وقت محمد نواز شریف کا ساتھ دیا جب وہ طیارے میں پاکستان آئے لیکن اس وقت کے ڈکٹیٹر مشرف نے انہیں زبردستی دوبارہ اسی طیارے میں جدہ بھجوا دیا لیکن لارڈ نذیر احمد حکومت کی زیادتی اور ظلم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے رہے۔ تقریب سے مجیب الرحمن شامی، راجہ انور، مجاہد کامران، صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن، صوفیہ بیدار، کتاب کے مو¿لف عمران چودھری کے علاوہ لارڈ نذیر احمد نے بھی خطاب کیا۔ علاوہ ازیں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت صوبے کے بڑے شہروں مےں پےنے کے صاف پانی اور ڈرےنج کی بہتر سہولےات کی فراہمی کےلئے کوشاں ہے اور مرحلہ وار اصلاحاتی پروگرام کے تحت واسا کے نظام کی تنظےم نو کی جائے گی۔ اس ضمن مےں ترکی کے ماہرےن کی خدمات سے بھی استفادہ کےا جائے گا۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں پینے کے صاف پانی، سیوریج اورنکاسی کے مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ وہ ترکی کی استنبول میونسپلٹی (ایسکی) کے وفد سے ملاقات مےں بات چےت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور ایسکی کے مابین واسا کی استعداد کار بڑھانے اور اصطلاحات متعارف کرانے پر اتفاق کےا گےا۔ ترکی کے وفد سے بات چےت مےں وزےراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی جبکہ ویسٹ واٹر اور بارشی پانی کے نکاس کے حوالے سے انتہائی جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانا چاہتے ہیں۔ واٹر اےنڈ سےنی ٹےشن اےجنسی (واسا) کے پورے انفراسٹرکچر کی مربوط اور جامع پلان کے تحت تنظےم نو کرنے کی ضرورت ہے۔ واسا کی استعداد کار بڑھانے اور جدید مینجمنٹ سسٹم متعارف کرانے کےلئے ترک میونسپلٹی سے معاہدہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ استنبول میونسپلٹی اگلے برس مون سون سے قبل شارٹ ٹرم منصوبہ تیار کر نے میں تعاون کرے تاکہ بارانی پانی سے پےدا ہونے والے مسائل سے نمٹا جاسکے۔ وقتی اور عارضی منصوبہ بندی کی بجائے جدید اور جامع پلاننگ کے تحت آگے بڑھا جائے۔ استنبول میونسپلٹی پینے کے پانی کی فراہمی، سیوریج اور ڈرینج سسٹم کو بہتر بنانے کےلئے پائلٹ پراجیکٹ تیار کرے۔ اس موقع پر بات چےت کرتے ہوئے استنبول مےونسپلٹی کے وفد کے ارکان نے ےقےن دلاےا کہ ترکی کے ماہرےن واٹر مینجمنٹ اور سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے حوالے سے پنجاب حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔ ماہرین کی خدمات حاصل کرینگے۔ ترک وفد کے ارکان نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ ترکی اور پاکستان کے مابین فروغ پاتے دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ ہرممکن تعاون کرینگے۔ دریں اثناءشہباز شریف گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی چودھری گلزار احمد اور سی سی پی او لاہور چودھری شفیق احمد کی رہائش گاہ واقع رائے ونڈ روڈ پر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔
 شہباز شریف

ای پیپر-دی نیشن