بھارت کی بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری‘ چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب
بھارت کی بجوات سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ‘ گولہ باری‘ چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب
سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز کی بجوات سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، چناب رینجرز کا بھرپور جوابی پردشمن کی بندوقیں خاموش ہوگئیں۔ گزشتہ شام سات بجے کے قریب بھارتی سکیورٹی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر واقع علاقہ بجوات میں چناب رینجرز کی ڈیرھ چیک پوسٹ پر فائرنگ، گولہ باری شروع کردی جس سے علاقہ میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ جواب میں چناب رینجرز نے بھی فائرنگ کی جس سے بھارتی گنیں خاموش ہو گئی۔ واضح رہے کہ 3 اگست کو بھارتی جاسوس طیارہ مقبوضہ کشمیر سے سیالکوٹ ورکنگ باﺅنڈری لائن عبور کرکے اسے علاقہ میں آیا تھا اور چند منٹ بعد واپس چلا گیا تھا اور اسکے تین دن بعد بجوات کے علاقہ میں بلا اشتعال فائرنگ کی تھی۔
بھارتی فائرنگ