• news

افغانستان : نیٹو کا فضائی حملہ‘ خواتین‘ بچوں سمیت 15 افغان شہری جاں بحق

افغانستان : نیٹو کا فضائی حملہ‘ خواتین‘ بچوں سمیت 15 افغان شہری جاں بحق

کابل (نوائے وقت نیوز) افغانستان میں نیٹو کے فضائی حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 شہری جاں بحق ہو گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے کنڑ میں نیٹو طیارے کی فضائی کارروائی میں 15 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ فضائی حملہ کرنے والا طیارہ بظاہر نیٹو افواج کا تھا جس نے ایک پک اپ ٹرک کونشانہ بنایا۔ بعض رپورٹس کے مطابق یہ ایک ڈرون حملہ تھا تاہم نیٹو افواج نے اس کی تردید کی ہے۔ نیٹو کی ترجمان این میری کا کہنا ہے کہ یہ ایک معمول کا فضائی حملہ تھا جس میں 10 شدت پسند مارے گئے ہیں، کوئی بے گناہ شہری نہیں مارا گیا۔
نیٹو حملہ

ای پیپر-دی نیشن