خطے میں امن کیلئے مذاکرات ضروری ہیں، پارٹی عہدہ نہیں چھوڑوں گا: پرویز خٹک
نوشہرہ (ثناءنیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویزخان خٹک نے کہا ہے کہ وہ آل پارٹی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ہماری خواہش ہے کہ تمام مسائل مذاکرات سے حل ہوں۔ خطے میں پائیدار امن کی خاطر مذاکرات اشد ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ عمران کے ساتھ صدر مملکت ممنون حسین کی تقریب حلف برادر ی میں بھی شرکت کریں گے۔ وہ پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اور منتخب وزیراعلیٰ ہیں اور دونوں عہدے اپنے ساتھ رکھیں۔ انہوں نے کہا معلوم نہیں کہ بعض لوگوں کو کیوں تکلیف ہو رہی وہ ہماری پارٹی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ وہ نوشہرہ سے اسلام آباد جاتے ہوئے اخبار نویسوں سے بات چیت کر رہے تھے۔