• news

طالبان سے مذاکرات، سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ذمہ داری چوہدری نثار کے سپرد

اسلام آباد (آن لائن) آل پارٹیز کانفرنس میں طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرکے تمام پیشرفت سے اے پی سی میں موجود جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے حوالے سے ذمہ داری وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو سونپ دی گئی۔ اے پی سی میں موجود ذرائع کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے بعد ان پر ہونیوالی پیشرفت سے آگاہ کرنے کیلئے وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ذمہ داری سونپی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیں۔

ای پیپر-دی نیشن