شیخ رشید اور اعجاز الحق کو دعوت نہ ملی، مسلم لیگ (ن) نے اپنا نقصان کیا: اعجاز الحق
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اے پی سی میں مسلم لیگ (ضیائ) کے سربراہ اعجاز الحق اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔ اعجازالحق نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے مدعو نہ کر کے میرا نہیں اپنا نقصان کیا۔ ابھی معلوم نہیں کس کی خواہش پر شرکت کی دعوت نہیں دی گئی۔اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کمرے بدلنے سے کوئی فرق نہیں پڑتال۔ پہلے بھی اے پی سی ہو چکی ہیں۔ حکومت نے مجھے نہ بلا کر غلطی کی ہے۔ ہم پکے راگ الاپنے والے لوگ نہیں جبکہ حکومت کو ہلکی پھلکی موسیقی والے لوگ چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پہلے دور میں بھی یہ سیاست کی۔ آپ معیشت پر سیاست کررہے ہیں۔اعجاز الحق نے کہا کہ اے پی سی میں عسکری اور سیاسی جماعتوں کا مفقتہ فیصلے پر قائم ہونا خوش آئند ہے۔