ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اور ایشین گیمز کے لئے 21کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا
ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اور ایشین گیمز کے لئے 21کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا
لاہور (اے پی پی) گیارھویں ویسٹ ایشیا بیس بال کپ اور ایشین گیمز میں شرکت کرنے والی ٹیم کے انتخاب کے لئے لاہور میں ہونے والے ٹرائلز میں منتخب ہونے والے 21کھلاڑیوں کو 4 اکتوبر سے 9 اکتوبر تک لاہور میں ٹریننگ دی جائے گی جس کے بعد فائنل پانچ پچرز کا انتخاب کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں منتخب ہونے والے21 کھلاڑیوں میں جواد علی، ظفر شفیق، عبدالکلیم، عادل سردار، سامہ یاسین، فرحان جوہر، مزمل حسین، وسیم عباس، وسیم عباس دوم، محمد اسحاق، ندیم قیصر، بلال احمد، زاہد عمار، عبداللہ علوی، طلحہ مجاہد، ذیشان احمد، ذوالفقار احمد، وحید اشرف، آصف رحیم، عارف غفور اور عمیر رشید شامل ہیں۔ گیارھواں ویسٹ بال ایشیا کپ 25 نومبر سے 2 دسمبر تک لاہور میں ہوگا جس میں شرکت کے علاوہ پاکستان بیس بال ٹیم 19ستمبر سے 4 اکتوبر تک ساﺅتھ کوریا میں ہونے والی ایشین گیمز 2014میں بھی شرکت کرے گی۔