• news

10ویں پریمیئر فٹبال لیگ میں ایک اور میچ کا فیصلہ

10ویں پریمیئر فٹبال لیگ میں ایک اور میچ کا فیصلہ

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام 10 ویں پریمیئر لیگ میں مزید ایک میچ کا فیصلہ ہو گیا جس میں کے ای ایس سی نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو سخت مقابلے کے بعد شکست سے دوچار کر دیا۔ کے پی ٹی فٹبال سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں میزبان ٹیم دو جبکہ فاتح ٹیم نے تین گول سکور کئے۔ کے ای ایس سی کے عبدالرحمان نے دو جبکہ ایم رسول نے ایک گول کیا۔ کے پی ٹی کی جانب سے دونوں گول محمد نے کئے۔ لیگ ٹورنامنٹ میں آج مزید ایک میچ کھیلا جائیگا جو ریلوے فٹبال سٹیڈیم لاہور میں زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ اور پی اے ایف کے درمیان ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن