وزیراعلیٰ نفسیاتی امراض کیخلاف بھی اعلان جنگ کریں
مکرمی! وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف جس کام کا بیڑا اٹھا لیتے ہیں اسے ہر حال میں تکمیل تک پہنچا کر ہی چھوڑتے ہیں میری اس سلسلے میں میاں صاحب سے گزارش ہے کہ ایک مسئلہ ایسا ہے جس کے خاتمے کیلئے بھی انہیں جنگی بنیادوں پر کام شروع کرنا چاہئے اور وہ مسئلہ ہے نفسیاتی امراض کا کیوں کہ نفسیاتی امراض ایسا گھن ہیں جو مریض کو اندر ہی اندر سے گھن کی طرح چاٹ لیتی ہیں اور انجام کار مریض یا تو کسی پاگل خانے کی زینت جا بنتا ہے یا پھر اپنی اور بعض اوقات دوسروں کی زندگیوں کا بھی خاتمہ کر لیتا ہے دوسری جانب نفسیاتی امراض کے ماہرین یعنی سائیکالو جسٹس وسائیکاٹرسٹس اور دماغی امراض کی ادویات کی شدید قلت ایک الگ مسئلہ ہے جس سے مریض جیتے جی مر جاتا ہے کیوں کہ جب یہ دستیاب نہیں ہوتیں تو مریض انتہائی مایوس ہوتا ہے اور اسی وجہ سے اس کی مرض میں کئی گنا اضافہ ہو جاتا ہے برائے مہربانی وزیراعلیٰ پنجاب اس جانب خصوصی توجہ فرماتے ہوئے ہنگامی اقدامات کریں۔ ان کے اس اقدام سے لاکھوں نفسیاتی مریض انہیں دعائیں دیں گے۔(ملک مظہر نواز نوناری اوکاڑہ)