• news

25 تبادلے، محمد سرور او ایس ڈی، فرخ تحسین اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد تعینات

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے 25 افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کر دئیے۔ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سرور اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ کو ٹرانسفر کر کے او ایس ڈی لگایا گیا ہے۔ محمد طاہر امین کو اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ، عابد حسین سیکشن آفیسر کانفیڈنشل ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر گجرات، فیاض احمد موہل سیٹلمنٹ آفیسر گجرات کی خدمات نئی تقرری کیلئے کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کے سپرد کر دی گئیں۔ وقار حسین سیکشن آفیسر محکمہ ہاو¿سنگ اربن ڈویلپمنٹ کو سیٹلمنٹ آفیسر گجرات، فرح تحسین اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا کو اسسٹنٹ کمشنر فیصل آباد، عبداللہ خرم نیازی او ایس ڈی کو اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا، اللہ دتہ وڑائچ او ایس ڈی کو ڈی ڈی او ایچ آر ایم حافظ آباد، آصف رو¿ف سیکشن آفیسر محکمہ داخلہ کو ڈی ڈی او ایچ آر ایم گجرات، ذوالفقار علی بگری سیٹلمنٹ آفیسر کھاریاں کو او ایس ڈی، محمد معظم عباس ڈی ڈی او ایچ آر ایم حافظ آباد کو سیٹلمنٹ آفیسر کھاریاں، عثمان حسین شاہ ایم پی او ٹو ایس اینڈ جی اے ڈی کو سب رجسٹرار سیالکوٹ، محسن بلال سب رجسٹرار سیالکوٹ کو اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ، آفتاب رسول تارڑ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن سیالکوٹ کو ڈی جی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ حامد ناصر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ کو او ایس ڈی، سعیدہ رمیزہ علی اسسٹنٹ کمشنر زیر تربیت لاہور کو ٹریننگ کی تکمیل پر اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ، عمر خان کو اسسٹنٹ کمشنر شکرگڑھ، بلال ہاشم اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کو ٹریننگ مکمل کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ، عبدالماجد اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کو او ایس ڈی، مس مرزیہ اسسٹنٹ کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، عرفان نواز ڈپٹی سیکرٹری چیف منسٹر سیکرٹریٹ کو ایڈیشنل کمشنر ریونیو شیخوپورہ، محمد اکرم ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ لودھراں کو ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان لگایا گیا ہے محمد اسلم ای ڈی او کمیونٹی ڈویلپمنٹ لودھراں کو ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ لودھراں کا اضافی چارج دیا گیا۔ اعجاز احمد ڈائریکٹر اکیڈمی مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کر کے ڈپٹی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن لگا دیا گیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن