• news

لاہور ہائیکورٹ: گورنر پنجاب کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے گورنر پنجاب چودھری سرور کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری دیئے۔فاضل عدالت نے گزشتہ روز کیس کی سماعت کی تو سماعت کے دوران درخواست گزار بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں اہل افراد کی موجودگی کے باوجود برطانوی شہریت رکھنے والے شخص کو گورنر پنجاب بنا دیا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو مخصوص سیاسی وابستگی کی بنیاد پر گورنر کے عہدے پر تعینات کیا جانا آئین اور میرٹ کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت چوہدری سرور کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے ۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے وفاقی حکومت کا جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی جسے عدالت منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے24 ستمبر کوجواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن