غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بند نہ کی گئی تو خود احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرونگا صوبائی وزیر صحت خیبر پی کے
پشاور (ثناءنیوز) خیبر پی کےٍ، کے وزیر صحت اور تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری شوکت یوسفزئی نے پشاور شہر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وارننگ دی ہے کہ اگر دو تین روز میں 10 اور 15 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند نہ ہوا تو وہ خود احتجاجی مظاہرے کی قیادت کریںگے۔ انہوں نے پیسکو چیف کو صوبہ بدر کرنے اور واپڈا کےخلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ شہر کا امن و امان خراب کرنے اور عوام کو اذیت دینے کی سازش کی جا رہی ہے جسے ہر صورت میں ناکام بنایا جائیگا۔