پاک ایران تجارتی گیٹ ”زیرو پوائنٹ“ دوبارہ کھول دیا گیا
چاغی (اے پی پی) دو روز بندش کے بعد پاک ایران تجارتی گیٹ ”زیرو پوائنٹ“ کو ایرانی حکام نے دوبارہ کھول دیا۔ تفتان لیویز فورس کے رسالدار برکت علی نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ ایرانی سرحد کے قریب واقع چاغی کے علاقے تفتان میں قائم دو طرفہ تجارتی گیٹ کو ایرانی حکام نے تعمیراتی کام کے غرض سے بند کردیا تھا جسے دوبارہ کھول دیا گیا۔ ”زیرو پوائنٹ“ گیٹ کھولنے سے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئیں۔