• news

نیلم جہلم اور بھاشا ڈیم منصوبوں کی فائلیں سرخ فیتے کا شکار: سینٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد (ثناءنیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی نے آزاد کشمیر میں زیر تکمیل نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں کے سلسلے میں فنڈز کی عدم فراہمی کا نوٹس لیتے ہوئے حکومت کو فوری طور پر چار ارب روپے جاری کرنے کی سفارش کردی۔ کمیٹی میں سرکاری طور پر اعتراف کیا گیا ہے کہ متعلقہ وزارتوں اور ڈویژنوں میں فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے فائلوں کو روک لیا جاتا ہے۔ نیلم جہلم اور بھاشا ڈیم کے منصوبوں کی فائلیں سرخ فیتے کا شکار ہوگئیں۔ کمیٹی نے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کا انتظام حکومت کے پاکستان کے حوالے کرنے کے بارے میں سب کمیٹی کی رپورٹ کی بھی منظوری دےدی۔

ای پیپر-دی نیشن