وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ جے یو آئی ف کے 2 سمیت 10 نئے وزرا کی شمولیت کا امکان
لاہور (این این آئی) وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کر لیا، 10 نئے وزرا کی شمولیت کا امکان ہے‘ جے یو آئی (ف) کو بھی دو وزارتیں دینے کیلئے معاملات طے پا گئے۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں توسیع کے لئے مشاورت کی کابینہ میں دس وفاقی وزرا اور وزرائے مملکت کی شمولیت کا امکان ہے۔