میڈیا پر مقدمات و پابندیاں غیر مرئی قوتیں لگوا رہی ہیں: قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے بلوچستان میں گیارہ اخبارات پر درج دہشت گردی کے مقدمات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر ہمارے ہوتے ہوئے کوئی قدغن نہیں لگا سکتا۔ نجی ٹی وی چینل سمیت میڈیا پر مقدمات اور پابندیاں غیر مرئی قوتیں لگوا رہی ہیں‘ بابائے قوم کی ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جائیگا۔ چیئرمین پیمرا نے کمیٹی کو بتایا کہ سات چینلوں کو شوکاز نوٹس اور پندرہ نجی ٹی وی چینلوں کو فی کس دس لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا ہے کمیٹی نے ملک میں 91 نجی ٹی وی چینلوں پر فحاشی اور عریانی پھیلانے والے غیر ملکی ڈراموں کی نشریات میں اضافے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔