کراچی، لیگی رہنما جاوید مائیکل سے بھتہ مانگنے والا پولیس مقابلے میں مارا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر+این این آئی)کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر واقعات میں دو خواتین اور بھتہ خور ہلاک جبکہ کمسن بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔رینجرز اور پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے جاری، 4 بھتہ خوروں سمیت 132 گرفتار ۔ خاتون کی شناخت 32 سالہ صوبیہ شاہین زوجہ عمر کے نام سے ہوئی۔ کریم آباد میں روٹ نمبر 7-C کی تیز رفتار بس نے ٹکر مار کر 30 سالہ صفیہ زوجہ محمد منیر کو کچل کر ہلاک کردیا۔ پولیس نے سابق ایم پی اے جاوید مائیکل سے بھتہ مانگنے والے بھتہ خور کو مقابلے میں ہلاک کردیا۔