• news

آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے کا خیر مقدم کرتے ہیں: کاروباری برادری

لاہور( کامر س رپورٹر(کارو باری برادری نے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی جانب سے آل پارٹی کانفرنس کے انعقاد کاخیر مقدم کیا ہے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی اورقومی تاجر اتحا د لاہور کے صدر عرفان اقبال شیخ نے مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی جانب سے آل پارٹی کانفرنس منعقدکرانے پر کہا ہے کہ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی ،خراب اقتصادی حالات اور بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے تمام اسٹیک ہولذز کو ایک پلٹ فارم پر اکٹھا کر کے سب کو اعتماد میں لیا جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ڈکیتیویوں دہشتگردی اور بیرونی مداخلت کی وجہ سے ملک نہایت انتشار کا ہو چکا ہے تاجر برادری خوف کے عالم میں کاروبار کر رہی ہے مہنگائی ،بھتہ خوری ،ٹا رگٹ کلنگ امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے ہر شہری پریشان اور تجارت خسارے پر چل رہی ہے ۔انہوں نے آل پارٹی کانفرنس کی کامیابی کے لیے دعا کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ سیاست سے بالا ترہو کر پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے ذاتی عناداور ر نجش کو بھلا کر سیاستدانوں کومشترکہ لائحہ عمل بنانے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن