• news

انسداد ڈینگی مہم: صنعت کاروں کو بلاوجہ ہراساں کرنا معمول بن گیا

لاہور (کامرس رپورٹر) سرکاری عملہ برائے ڈینگی مہم بجلی و گیس چوری کی ملی بھگت نے شہر میں اپنی من مانیوں کی دھوم مچا دی ہے۔ یہ لوگ سرکار سے آشیر باد لینے کے چکر میں شہریوں اورخاص طور پر صنعتی اداروں کے لئے وبال جان بنے ہوئے ہیں۔ صنعتی اداروں میں چھاپے مارنے آتے ہیں کوئی جرم ثابت نہ ہونے پر اداروں اور دفتروں کو سیل کرنے کی دھمکیاں لگا کر لوگوں سے پیسے بٹورنے کی کوشش کرتے ہیں۔حکومت اپنے اداروں میں ایماندار اور باصلاحیت لوگوں کو کام کرنے کا موقع دے۔

ای پیپر-دی نیشن