• news

تحریک انصاف نے پنجاب کے بلدیاتی نظام ‘ غیر جماعتی انتخابات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور (وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کے حکومی فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں آئینی رٹ درخواست دائر کر دی ہے۔ تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز چودھری کی درخواست میں م¶قف اختیار کیا گیا ہے پنجاب اسمبلی نے غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کروانے کا قانون منظور کیا ہے جو آئین کی خلاف ورزی ہے کیونکہ آئین میں غیر جماعتی بنیادوں پر انتخابات کا کوئی تصور نہیں۔ درخواست گذار کے مطابق نئے قانون کی بہت سی شقیں غیر آئینی ہیں جو صرف بلدیاتی نظام کو غیر م¶ثر کرنے کے لئے بنائی گئی ہیں۔ حکومت نے سیاسی مفادات کے حصول کےلئے یہ فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے سیاسی جماعتوں کے نہ صرف بنیادی حقوق متاثر ہوں گے بلکہ ملک میں سیاسی تربیت کا عمل بھی رک جائے گا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے قانون کی آئین سے متصادم شقوں کو کالعدم قرار دیا جائے اور حکومت کو آئندہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر کروانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ آئی این پی کے مطابق پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی نظام آئین کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی ہے اور اس میں صحت اور تعلیم کے لئے بلدیاتی اداروں کی موجودگی میں اتھارٹیز کا قیام بلدیاتی اداروں کی مداخلت کے مترادف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن