گجرات: جعلی ڈگری کیس میں سابق ایم پی اے ناصر محمود کو 18 ماہ قید، کمرہ عدالت سے گرفتار
گجرات (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ اےنڈ سےشن جج گجرات محمد طارق عباسی نے جعلی ڈگری کےس کا فےصلہ سناتے ہوئے سابق اےم پی اے و جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع گجرات حاجی ناصر محمود کو18ماہ کی قیدکا حکم سنا دےا جبکہ پولیس نے حاجی ناصر محمود کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر کے ڈسٹرکٹ جیل گجرات منتقل کر دیا۔ تفصےلات کے مطابق حاجی ناصر محمود حلقہ پی پی 111 گجرات سٹی سے 18فروری 2008ءکے الیکشن میں ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈر سابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود کو بھاری اکثریت سے شکست دے کر ایم پی اے منتخب ہوئے تھے۔ جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ کے حکم سے نااہل ہو گئے جس پر ڈویژنل الیکشن کمیشن گوجرانوالہ نے سپریم کورٹ کے حکم پر تھانہ سول لائن گجرات میں ایف آئی آر درج کروائی سپریم کورٹ کے حکم سے 11مئی 2013ءکے جنرل الیکشن سے قبل جعلی ڈگری کیس کی ڈسٹرکٹ سیشن جج گجرات کی عدالت میں سماعت شروع ہوئی۔ گزشتہ روز کیس کا فیصلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد طارق عباسی کی عدالت میں سنایا گےا فےصلہ کے دوران پولےس کی بھاری نفری بھی موجود تھی جبکہ (ن) لےگ کے کارکنان اور شہرےو ں کی کثےر تعداد بھی موجود تھی۔