• news

شاہ زیب قتل: سندھ ہائیکورٹ نے والدین، بہنوں کے معافی نامے پر اعتراض لگا دیا

کراچی (وقائع نگار) شاہ زیب قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے والدین اور بہنوں کے معافی کے حلف نامے پر اعتراض لگایا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے معافی کے حلف نامے کی نقول جمع نہ کرانے پر اعتراض لگایا ہے۔ شاہ زیب قتل کیس میں ورثا نے مجرموں کو معاف کر دیا تھا۔ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے بیان حلفی میں ورثا نے م¶قف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے مجرموں کو اللہ کی رضا کے لئے معاف کیا۔ شاہ زیب قتل کیس میں مجرموں کو معاف کرنے پر نئی بحث جاری ہے۔ قتل خطا معاف ہوتا ہے یا قتل عمد، کیا دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ سات بھی ختم ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن