بھارتی حکومت کی کلیئرنس‘ فیصل آباد وولفز کو آج ویزے ملنے کا امکان
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی چیمپئنز لیگ کے کوالیفائنگ راونڈ میں شرکت کے لئے پاکستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی چیمپئن ٹیم فیصل آباد ولفز ٹیم کو بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے تاحال ویزوں کا اجرا نہیں کیا جا سکا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام پُرامید ہیں کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کو آج ویزے جاری ہو جائیں گے۔ فیصل آباد ولفز کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے جو کل 12 ستمبر کو اختتام پذیر ہو جائے گا۔ ٹیم کے کپتان مصباح الحق، سعید اجمل اور احسان عادل ٹیسٹ سیریز کھیلنے کی وجہ سے زمبابوے میں موجود ہیں اور وہ بھارت میں ہی ٹیم کو جوائن کریں گے۔ آل راو¿نڈر سمیع اللہ نیازی اور اسد علی انگلینڈ میں ہیں۔ اسد علی پاکستان آ کر ٹیم کے ساتھ روانہ ہونگے جبکہ سمیع اللہ وہیں سے بھارت پہنچیں گے۔ واضح رہے کہ چیمپئنز لیگ کا کوالیفائنگ را¶نڈ 17 ستمبر سے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم کوالیفائنگ را¶نڈ کے میچز موہالی میں کھیلے گی۔