• news

رافیل نڈال نے نووک جوکووچ کو ہرا کر یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

نیویارک (اے پی پی) سپین کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر دو رافیل نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سگلز ٹائٹل جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ قبل ازیں ہسپانوی سٹار نے 2010ءمیں ٹائٹل جیتا تھا۔ رافیل ندال نے یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ دوسری اور مجموعی طور پر 13 واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتا ہے۔ سنگلز کے فائنل میںعالمی نمبر دو رافیل نےسربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو 6-2، 3-6، 6-4 اور 6-1 سے شکست دیکر میگا ایونٹ دوسری مرتبہ جیت لیا۔ سال کا چوتھا گرینڈ سلام جیتنے کے بعد سپینش سٹار نے کہا کہ وہ اپنی اس فتح پر بہت خوش ہیں۔ فائنل مقابلہ آسان نہیں تھا، نوویک جوکووچ دنیائے ٹینس کے عظیم کھلاڑی ہیں اور انکو شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم میچ کے دوران انہوں اپنی تمام تر توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور درست شارٹس کا استعمال ٹھیک وقت پر کیا جس کا نتیجہ انکو فتح کی صورت میں ملا۔ مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہیں اور مستقبل میں کارکردگی کو برقرار رکھوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن