• news

بھارتی فلموں کی نمائش روکنے کےلئے عدالت جائینگے : مدیحہ شاہ

لاہور (کلچرل رپورٹر) فلم، ٹی وی اور تھیٹر کی معروف اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ غیر ملکی فلم انڈسٹری اور ان کی ثقافت کی یلغار کو روکنے کے لئے سول سوسائٹی اور میڈیا کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا ‘ فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے تمام تنظیمیں اپنے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکھٹے ہو چکی ہیں اور فلم انڈسٹری سے وابستہ لیجنڈ اداکاروں سمیت ڈائریکٹر اور پروڈیوسروں نے فلم انڈسٹری کی بقاءکے لئے سر جوڑ لئے ہیں جو کہ انڈسٹری کے لئے اچھی علامت ہے ۔ بعض مفاد پرست عناصر نے فلم انڈسٹری کو تباہ کرنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے اور انہی مفاد پرست ٹولے کی وجہ سے انڈسٹری بحران کا شکار ہوئی ۔ لیکن اب فلم انڈسٹری سے وابستہ ہزاروں ہنر مندوں کو روزگار میسر آ سکے گا اس سلسلے میں ٹھوس حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے اور عنقریب اعلیٰ عدلیہ میں بھارتی فلموں کی نمائش کو روکنے کے لئے درخواست دائر کر دی جائیگی ۔

ای پیپر-دی نیشن