• news

1962ءکا دور چلا گیا ‘ اب چین بھی بھارت کی طاقت سے خوفزدہ ہے : انتھونی کی بڑھک

سرینگر (آن لائن) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ بھارت سرحدوں کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ بھرپور فوجی صلاحیت سے چین بھی خوفزدہ ہے ۔ 1962ءکا دور چلا گیا چینی فوج کے ہر خطرے کا جواب دینے کے لئے فوجی صلاحیت پر فخر ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اے کے انتھونی نے کہا ملک اب اس پوزیشن میں ہے کسی بھی طرح کے چیلنج کا پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی بڑھتی ہوئی طاقت سے اب چین خوف میں ہے اور اسی خوف سے وہ لداخ میں کچھ ایسی حرکتیں کررہا ہے کہ ان سے بھارت کو ڈرایا جائے لیکن اب بھارت اتنا کمزور نہیں ہے کہ چین یا کوئی اور ملک سرحدوں پر کوئی نقصان پہنچائے اور وہ خاموش رہے۔ انہوں نے کہا کہ چین یا کوئی بھی ہو طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن