کوہاٹ کچہری دھماکہ: پشاور کے وکلاءکا احتجاجاً عدالتی بائیکاٹ
پشاور (ثناءنیوز) کوہاٹ کچہری دھماکے کے خلاف پشاور کے وکلاءنے منگل کے روز ہڑتال کی اور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ خیبر پی کے بار کونسل کی کال پر پشاور کے وکلاءنے سانحہ کوہاٹ کچہری کے خلاف ہڑتال کی۔ وکلاءنے پشاور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔ وکلاءنے پشاور میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ مظاہرین حکومت سے عدالتوں اور وکلاءکو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ انہوں نے کوہاٹ کچہری پر حملے کی فوری تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔