امریکہ نے چوری شدہ نوادارات افغانستان کو واپس کردیں
نیویارک(آن لائن) امریکہ نے نیویارک ائرپورٹ پر قبضے میں لئے گئے چوری شدہ قیمتی نوادرات افغانستان کوواپس کردیئے ۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ نے آٹھ سالوں میں افغانستان سے چوری ہونے والی نوادرات واپس کرنے کے چوتھے مرحلے میں ایک رومن وائس صراحی اور پانچ سونے کے زیورات افغانستان کو واپس کئے ۔ واشنگٹن میں افغانستان کے سفیر اکلیل ڈیمی نے امریکی امیگریشن اینڈ کسٹم ایجنسی سے افغان سفارتخانے کی ایک تقریب میں یہ نواردات وصول کئے۔