• news

شنگھائی تنظیم تعاون تنظیم میں پاکستان بھارت اور ایران کو رکنیت دینے کے امکان پر غور جاری ہے: روسی نائب وزیر خارجہ

ماسکو (اے پی پی) روس کے نائب وزیر خارجہ ایگورم مرگولوو نے کہا ہے کہ شنگھائی تنظیم تعاون تنظیم میں پاکستان‘ بھارت اور ایران کو رکنیت دینے کے امکان پر غور جاری ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق انہوں نے بتایا کہ اس وقت تنظیم کے اراکین نئے ملکوں کو رکنیت کی فراہمی کے انتظامی اور قانونی پہلوﺅں پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ جب متعلقہ اصول وضع کئے جائیں تو ان تینوں ممالک کی رکنیت کی درخواستوں کا بھی تفصیلی جائزہ ضرور لیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن