ایران : اصلاح پسند معصومہ کابینہ میں شامل ہونیوالی دوسری خاتون بن گئیں
تہران (اے ایف پی) ایرانی صدر حسن روحانی نے دوسری خاتون کو کابینہ میں شامل کر لیا۔ اصلاح پسند معصومہ ابتکر تہران سٹی کونسل کی رکن اور اس طلبا گروپ کی ترجمان بھی رہ چکی ہیں جنہوں نے 1979ءمیں امریکی سفارتخانے میں گھس کر عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔