انسانی حقوق کونسل مقبوضہ کشمیر میں ظلم و تشدد بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے : الطاف حسین وانی
جنیوا (اے پی پی) کشمیری رہنما الطاف حسین وانی نے جنیوا میں اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے24 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لے۔ کونسل پر زور دےاکہ وہ اپنے ایجنڈے میں مقبوضہ کشمیر میں فوجی کارروائیوں کے دوران کشمیریوں کا قتل عام رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔