امریکہ جاسوسی کی وضاحت دے : برازیل کا مطالبہ
برازیلیا (این این آئی) برازیل نے ایک با ر پھر امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ گوگل نیٹ ورک اور برازیل کے قومی تیل کے ادارے پیٹروبراس کی جاسوسی کر رہا ہے۔برازیلی میڈیا پر امریکی اہلکار کی جانب سے افشاں کیے جانے والے دستاویزات پر مبنی رپورٹ نشر ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ رواں سال پیٹروبراس میں دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔برازیل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ملک اور ادراے کی سالمیت وخودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے۔ روس میں برازیل کے صدر اور اوباما کے درمیان ملاقات میں ہقین دہانی کرائی تھی کہ مبینہ جاسوسی کی تحقیقات کرائی جائے گی تاہم مزید شواہد کے باعث برازیل نے امریکہ سے وضاحت طلب کی ہے۔