• news

اتر پردیش: ہندو بلوائیوں کا کشمیری طالب علم پر کلہاڑی سے حملہ، حالت نازک

سرینگر (این این آئی + اے پی پی) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں مسلم کش فسادات نے کشمیری مسلمانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ ہندو بلوائیوں نے فسادات کے دوران برابندنہ سنگم پلوامہ کے کشمیری طالب علم منظور احمد کو کلہاڑی کے وار سے شدید زخمی کر دیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ابھیویش پرتاپ سنگھ یونیورسٹی ریوا مدھیہ پردیش میں تاریخ کے مضمون میں ایم فل کے طالب علم منظور احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ 6 ستمبر کو ریوا مدھیہ پردیش سے گھر کیلئے بذریعہ ریل روانہ ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 6 ستمبر کی صبح دلی پہنچا جہاں سے وہ جموں کیلئے دوسری ٹرین میں سوار ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹرین مظفر نگر سٹیشن سے تھوڑا سے پہلے ہی رکی اور مسافر اترنے لگے تو کچھ مسلح افراد ٹرین میں داخل ہو گئے۔ صورہ ہسپتال میں حالت تشویشاک بتائی جاتی ہے۔ ادھر میر واعظ عمر فاروق نے اترپردیش کے ضلع مظفرنگر میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں مسلماوں کے قتل پر اظہار تشویش کیا ہے۔ او آئی سی نے فسادات کی مذمت کی۔ ترجمان نے کہا بھارت مسلمانوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے علاقے میں امن قائم کرے، فسادیوں کو کٹہرے میں لائے۔

ای پیپر-دی نیشن