چیمپئنز لیگ : بھارتی منافقت برقرار‘ فیصل آباد وولفرز کو ویزے دینے سے انکار
چیمپئنز لیگ : بھارتی منافقت برقرار‘ فیصل آباد وولفرز کو ویزے دینے سے انکار
لاہور (سپورٹس رپورٹر) بھارتی حکام نے بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں شرکت کیلئے فیصل آباد وولفز کے کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے جس کے بعد پاکستان کی طرف سے کھیلنے والی فیصل آباد وولفز چیمپئنز لیگ سے باہر ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے فیصل آباد وولفز کے کھلاڑیوں کو سکیورٹی وجوہات کے باعث ویزے دینے سے انکار کر دیا ہے۔ بھارتی حکومت فیصل آباد وولفز کے کھلاڑیوں کے سکیورٹی اقدامات نہیں کر سکتی۔ فیصل آباد وولفز کی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے چیمپئنز لیگ ٹی 20 میں شرکت کرنا تھی۔