فواد احمد سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر ڈیوڈ کیمپ نے معافی مانگ لی
فواد احمد سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر ڈیوڈ کیمپ نے معافی مانگ لی
میلبورن (آن لائن) پاکستانی نژاد آسٹریلین لیگ سپنر فواد احمد سے متعلق متعصبانہ بیان دینے پر سابق رگبی کھلاڑی ڈیوڈ کیمپ نے معافی مانگ لی۔ رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ کیمپ نے گذشتہ ہفتے¿ اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر فواد احمد شراب کے لیبل والی ٹی شرٹ نہیں پہن سکتے تو وہ فوری طور پر آسٹریلیا سے چلے جائیں۔