• news

ڈی سی او ننکانہ کہاں ہیں؟

مکرمی!ننکانہ سے لاہور تک چلنے والی نان سٹاپ ٹرانسپورٹ کا اپنا کرایہ نامہ ہے۔ اس لئے وہ من مرضی سے اکثر و بیشتر اضافہ کرتے رہتے ہیں لاہور سے فیصل آباد روٹ پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرائے نہیں بڑھے لیکن ننکانہ لاہور تک چلنے والی نان سٹاپ بسوں کے شیخوپورہ فیروز وٹواں اور ننکانہ تک ہر سٹاپ پر 10‘ 10 روپے کرایہ بڑھا دیا گیا میں نے اضافی کرایہ کی وصولی پر مسافروں اور ٹرانسپٹورٹ عملہ کو دست و گریبان دیکھا اور ٹرانسپورٹ عملہ کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا ’’سب کو حصہ دیتے ہیں‘ مسافروں سے ہی پورا کرنا ہے‘‘ اب پتہ نہیں ڈی سی او ننکانہ کے علم میں سبھی معاملات ہیں یا نہیں‘ سیکرٹری آر ٹی اے کا بھی کارروائی نہ کرنا ٹرانسپورٹرزکی طرف داری ظاہر کرتا ہے۔ اگر کرایہ بڑھانا ہی ہے تو حکومت پنجاب کے شیڈول کے مطابق بڑھایا جائے بصورت دیگر ڈی سی او ذمہ داری نبھائیں تاکہ عوامی شکایات کا ازالہ ہو سکے۔(شاہ نواز تارڑ… لاگر) 

ای پیپر-دی نیشن