ڈاکٹر مالک، حاصل بزنجو کی نثار سے ملاقات، بلوچستان کی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک اور نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو سے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات جس میں بلوچستان میں عسکریت پسند گروپوں سے مذاکرات، امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور بلوچستان میں عسکریت پسندوں سے بات چیت کرنے کا لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا تینوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر لائحہ اختیار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ چودھری نثار نے وفاقی حکومت کی جانب سے تعاون کرنے کی مکمل کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔