جے یو آئی (س) کی مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی یونٹوں کو تحلیل کر دیا گیا
نوشہرہ (ثناءنیوز) جمعیت علماءاسلام (س) کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں منعقد ہوا جس کی صدارت مولانا سمیع الحق نے کی۔ مجلس شوریٰ کے ارکان کی تجویز پر پارٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے ملک بھر میں تمام مرکزی، صوبائی ضلعی اورمقامی یونٹوں کو تحلیل کر دیا ۔رکنیت سازی مہم4مہینے جاری رہے گی۔ ربیع الاول میں چاروں صوبوں اور مرکز کے پارٹی انتخابات ہوں گے۔ مرکزی ناظم انتخابات مولانا سیدمحمد یوسف نے جمعیت علماءاسلام کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ جمعیت کا پیغام گھر گھر پہنچا کر زیادہ سے زیادہ رکن بنائیں ۔