لائن آف کنٹرول پر باڑ کی وجہ سے کسی بھی علاقے میں گھسنا ممکن نہیں: بھارتی فوج کا اعتراف
نئی دہلی(این این آئی) بھارتی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر لگی باڑ کی وجہ سے کسی کا بھی علاقے میں گھسنا ناممکن ہے۔ بھارتی اخبار کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی بریگیڈئر مانڈر بریگیڈیئر اے سین گپتا نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی پر لگائی گئی 3 سطحی باڑ دراندازوں کیلئے موت کا شکنجہ ہے، دراندازوں کیلئے سرحد پار سے بھارتی علاقے میں گھسنا ناممکن ہے۔ اسی طرح بھارتی فوج کے ایک اور آفیسر میجر جنرل وی پی سنگھ نے اپنے بیان میں کہا کہ رواں سال سرحد پار سے کوئی دراندازی نہیں ہوئی۔