زمبابوے 300 رنز کی لیڈ لے گیا تو پاکستان کیلئے خطرات ہوں گے
زمبابوے 300 رنز کی لیڈ لے گیا تو پاکستان کیلئے خطرات ہوں گے
زمبابوے اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانےوالے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آ¶ٹ ہو گئی۔ صرف 67 رنز پر 7 جبکہ آخری 5 وکٹیں صرف 19 رنز پر گریں۔ مصباح الحق، یونس خان، عدنان اکمل اور چاروں با¶لر باہر جاتی گیندوں پر کھیلتے آ¶ٹ ہوئے جن کو باآسانی چھوڑا جا سکتا تھا۔ کسی بھی کھلاڑی نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کیا۔ انگریز امپائر ڈیوس پاکستانی ٹیم کے خلاف فیصلے دے رہا ہے۔ یہ امپائر ڈیرل ہیر سے بھی زیادہ پاکستانی ٹیم کیلئے خطرناک ہے۔ امپائروں کے غلط فیصلوں اور پاکستانی ٹیم کی کمزور ترین فیلڈنگ کی بدولت پاکستان خطروں سے دوچار ہو گیا۔ پاکستان صرف 4 رنز دے کر آخری 2 اووروں میں زمبابوے کی 3 وکٹیں حاصل کرکے کھیل میں واپس آ گیا۔ یہ ٹیسٹ بہت دلچسپ صورت اختیار کر گیا ہے۔ زمبابوے کو 185 رنز کی برتری حاصل ہے مگر گیند جس طرح نیچے رہ رہی ہے لگتا ہے زمبابوے کی ٹیم 250 رنز کے لگ بھگ آ¶ٹ ہو جائے گی۔ اگر ایسا ہی ہوا تو پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہیں۔ اگر زمبابوے 300 کے لگ بھگ لیڈ لے گیا تو پاکستان کیلئے خطرات ہی خطرات ہیں۔