ہاکی ورلڈکپ میں نہ پہنچنے پر ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
ہاکی ورلڈکپ میں نہ پہنچنے پر ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں ورلڈکپ میں قومی ہاکی ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے پر ذمہ داروں کے تعین کے لئے رٹ درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ رٹ میںموقف اختیار کیا گیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم ایشین کپ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی اور میچ ہارگئی جس سے ملک کی دنیا میں بدنامی ہوئی۔ عدالت ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی کرپشن اور ورلڈکپ میں ہاکی ٹیم کے کوالیفائی نہ کرنے پر عدالت ذمہ داروں کا تعین کرنے اور انہیں سخت سزائیں دینے کے احکامات صادر کرے۔