جونیئر ہاکی ٹیم، رانا مجاہد کوچ کے عہدے سے دستبردار
جونیئر ہاکی ٹیم، رانا مجاہد کوچ کے عہدے سے دستبردار
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کے عہدے سے دستبردار ہوگئے ہیں، جونیئر ٹیم کی نئی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان پیرکو ہوگا۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ویمنز ہاکی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مجاہدعلی نے کہاکہ فیڈریشن کے سیکرٹری کی ذمہ داری ملنے کے بعد انہوں نے جونیئر ہاکی ٹیم کے چیف کوچ کا عہدہ چھوڑدیا ہے۔