زرداری رواں ماہ امریکہ جائیں گےنواز شریف سے غیر رسمی ملاقات کا امکان
زرداری رواں ماہ امریکہ جائیں گےنواز شریف سے غیر رسمی ملاقات کا امکان
اسلام آباد (ثناءنیوز) سابق صدر آصف علی زرداری ستمبر کے اواخر میں امریکہ جائیں گے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف بھی نیویارک میں موجود ہونگے غیر رسمی ملاقات کا امکان ہے ۔وزیر اعظم محمد نواز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے سلسلے میں نیویارک جائیں گے ۔دونوں رہنما حال ہی میں ایک دوسرے سے خیرسگالی کے جذبات کا گرمجوش اظہار کرچکے ہیں۔سبکدوش صدر زرداری تو پانچ سال تک سیاست نہ کرنے،نواز شریف کی قیادت میں حکومت اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کا عہد و پیماں بھی کرچکے ہیں۔ اشتراک کی ڈگر پر چلنے کا عزم کیا ہے ۔ ستمبر کے اواخر میں دونوں بڑی جماعتوں کے رہنما دو تین روز نیویارک میں موجود ہوں گے۔
سابق صدر