• news

عالمی برداری افغانستان کے ساتھ رہے گی: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

عالمی برداری افغانستان کے ساتھ رہے گی: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک (آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی برداری 2014ءکے بعد بھی افغانستان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گی۔ اپنے ایک بیا ن میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کے بعد وہاں کی سکیورٹی مقامی دستوں کے حوالے کرنا اور صدارتی انتخابات شفاف طریقے سے منعقد کروانا انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے۔ بان کی مون نے کہا کہ اس مشکل وقت میں دنیا افغان عوام کے ساتھ ہو گی۔ بان کی مون کے بقول افغانستان میں قیام امن اور استحکام سے علاقائی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

ای پیپر-دی نیشن